تربیتی کورس کیلئے 29 افسروں کی نامزدگی اورمراکز تبدیل

تربیتی کورس کیلئے 29 افسروں کی نامزدگی اورمراکز تبدیل

گریڈ 19میں ترقی کیلئے 8افسروں کے تربیتی مراکز تبدیل، نئے 21نامزد تربیتی کورس 30مارچ سے کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے مراکز میں ہوگا

اسلام آباد (ایس ایم زمان)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19میں ترقی کیلئے لازمی تربیتی 46ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے 29افسران کی نامزدگیوں اور ان کے تربیتی مراکز کی تبدیلی کے احکامات جاری کر دیئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق تربیتی کورس 30مارچ سے 5جون 2026تک کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے مراکز میں منعقد ہوگا۔ آٹھ افسران کے تربیتی مراکز میں تبدیلی کی گئی جن میں مسعود رحمان کا تبادلہ اسلام آباد سے پشاور، بینش نور کا کراچی اور انعم ناصر کا لاہور کیا گیا۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے اسامہ مجید چیمہ کو کراچی سے لاہور، پولیس سروس کے کامران عامر خان کو لاہور سے اسلام آباد، انٹیلیجنس بیورو کے محمد مجتبیٰ کو کراچی سے اسلام آباد، ایف بی آر کے شمشاد گل کو کراچی سے اسلام آباد اور بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مجاہد اسلم کو لاہور سے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ کورس کیلئے 21نئی اضافی نامزدگیوں میں آفس مینجمنٹ گروپ کی مریم ایوب، پولیس سروس کے حمزہ ہمایوں، انفارمیشن گروپ کے اقدس شوکت علی، احسان اللہ شہزاد، آصف علی رضا شاہ اور عبدالاسلام ناصر شامل ہیں۔ وزارتِ نجکاری کے سیف الرحمان مروت، وزارتِ آبی وسائل کے عدنان محمد، وزارتِ انسانی حقوق کے علی اکبر ابڑو، حکومتِ آزاد کشمیر کے خواجہ محمد صدیق، خاور علی شوکت اور فیصل مغل سمیت حکومتِ سندھ کے 9 افسران یار علی شاہ، محمد علی کھویا، ناصر احمد عباسی، سمیع اللہ سنجرانی، نور مصطفیٰ لغاری، اعجاز حسین رند، غلام دستگیر، عبدالحمید مغل اور عبدالجبار راجپوت شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں