خطے میں بربریت مسلط

خطے میں بربریت مسلط

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ خطے پر بربریت مسلط کردی گئی ہے، وقت آگیا پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔

پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت مڈل ایسٹ کو غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے ، املاک کا نقصان نہ عرب ممالک میں ہونا چاہیے نہ دیگر ملکوں میں، وقت آگیا ہے کہ پاکستان اپنا کردار ادا کرے ۔ اب سب کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہو گا۔ پٹرول قیمت میں 55 روپے فی لٹر اضافہ عندیہ ہے کہ ہمارے ساتھ آگے کیا ہونے والا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں