سٹاک موجود تھا تو پٹرول مہنگا کیوں کیا؟
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ اگر مہینے کا سٹاک موجود تھا تو پاکستان میں پٹرول کی قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟۔۔۔
جو لوگ کہتے ہیں کہ 110 روپے اضافہ کر دیتے تو کیا ہو جاتا، انہیں قوم کے مسائل کا احساس نہیں، عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے ،پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرول کے معاملے کو درست طریقے سے ہینڈل نہیں کیا۔ آئل ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی اس حوالے سے بہتر کام کرنا چاہیے تھا۔