سولر منصوبہ:قرعہ اندازی شفاف ہوگی

 سولر منصوبہ:قرعہ اندازی شفاف ہوگی

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کی زیر صدارت اجلاس میں گلگت بلتستان کے 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کراچی سے سولر پینلز کی ترسیل اور گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے موصول درخواستوں پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران سولر پینلز کی تقسیم کے طریقہ کار کو شفاف اور منصفانہ بنانے پر زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ قرعہ اندازی کا نظام مکمل طور پر شفاف رکھا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں