لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے
لاہور(سیاسی نمائندہ)ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج 20رمضان المبارک (منگل) کو اعتکاف بیٹھیں گے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں اعتکاف کرنے والوں کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔
لاہور سمیت ملک بھر کی بڑی مساجد میں اجتماعی اعتکاف کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جہاں اعتکاف کرنے والوں کی باضابطہ رجسٹریشن کی گئی ہے ۔ پولیس کی جانب سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔