اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کو مطلوب ریکارڈ نہ ملا

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کو مطلوب ریکارڈ نہ ملا

انتخابات میں تاخیرکیس کی آج سماعت ہوگی،وزیرداخلہ ذاتی حیثیت میں پیش ہونگے

اسلام آباد(ایس ایم زمان )الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور حلقہ بندیوں کیلئے ریکارڈ اور ڈیٹا نہیں ملا ،تاہم بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکے کیس کی سماعت آج ہوگی،واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں مقامی حکومت کے انتخابات کے انعقاد اور حلقہ بندیوں کے لیے درکار ریکارڈ اور ڈیٹا مانگا تھا، جس پروزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کو مراسلہ بھجوایا تھا۔

جس میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ ریکارڈ اور ڈیٹا اسلام آباد میں مقامی حکومت کے انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے لازمی ہے ، وزارت داخلہ نے مذکورہ معاملے کو "ٹاپ پرائرٹی" قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ مطلوبہ ریکارڈ اور ڈیٹا جلد فراہم کیا جائے ، تاہم الیکشن کمیشن کو تاحال مذکورہ ریکارڈ نہیں ملا ہے ،دوسری طرف اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے کیس کی سماعت آج ہو گی ،جس میں الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب و سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر رکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں