تفتان اور گبدیمدان کے راستے 358 افراد کی وطن واپسی

 تفتان اور گبدیمدان کے راستے 358 افراد کی وطن واپسی

9 روز میں مجموعی طور پر 868 افراد پاکستان پہنچے ،گبدیمدان بارڈر حکام تفتان کے سر حدی راستے 2816 پاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں، ذرائع

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے حکام کے مطابق نویں روز بھی بڑی تعداد میں پاکستانی شہری پاک۔ایران سرحد کے راستے پاکستان پہنچے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں واقع گبدی مدان بارڈرکے ذریعے مزید 53 پاکستانی وطن واپس پہنچے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 9 روز کے دوران اس سرحدی راستے سے مجموعی طور پر 868 افراد پاکستان پہنچ چکے ہیں۔اسی طرح تفتان بارڈر کے راستے بھی پاکستانیوں کی واپسی جاری ہے۔

حکام کے مطابق پیر کو305 افراد تفتان کے ذریعے پاکستان پہنچے جبکہ گزشتہ 9 روز کے دوران اس سرحدی راستے سے مجموعی طور پر 2816 پاکستانی شہری وطن واپس آ چکے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ گبدی مدان اور تفتان دونوں سرحدی راستوں سے اب تک مجموعی طور پر 3684 پاکستانی شہری ایران سے واپس پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ وطن واپس آنے والوں میں طلبہ، کاروباری شخصیات اور سیاح بھی شامل ہیں جو ایران میں مختلف مقاصد کے لیے مقیم تھے ۔دوسری جانب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیاں بھی جا ری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں