یونان جا کردربدر ہی ہونا تھا، جوان ہویہیں محنت کرو جسٹس ہاشم کامدعی سے مکالمہ
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ میں بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہری سے رقم وصول کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔۔۔
جسٹس ہاشم کاکڑ کے استفسارپر مدعی نے بتایا کہ یونان جانے کیلئے رقم دی تھی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ یونان جا کر تم نے دربدر ہی ہونا تھا، جوان آدمی ہو بہتر ہے یہیں محنت مزدوری کرو۔ کشتیوں کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش میں کئی لوگ جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ مزید سماعت16مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔