رویت ہلال کمیٹی کو چانددیکھ کرجلداعلان کاحکم دیاجائے ،ہائیکورٹ میں درخواست
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دینے کیلئے شہری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انوکھی درخواست دائرکر دی۔
عبد اللہ شفیق جان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رویت ہلال کمیٹی کو حکم دیا جائے چاند کا اعلان جلدی کریں۔ چاند کے اعلان میں تاخیر سے لوگ تراویح بھی پڑھ لیتے ہیں،رات تاخیر سے چاند کا اعلان ہونے سے مارکیٹس میں اچانک رش بڑھ جاتا ہے ،انتظامیہ کو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سے بچانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کریں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عید شاپنگ کی دوکانوں کے علاوہ دیگر مارکیٹس بند رکھنے کا حکم دیا جائے ۔