اپنے اندر صبر، برداشت پیدا کی جائے
اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لیلۃ القدر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ لیلۃ القدر کی بابرکت رات مسلمانوں کے لیے بے شمار روحانی برکتوں، رحمتوں اور مغفرت کا پیغام لے کر آتی ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا اس بابرکت رات میں ہمیں اپنے اندر صبر، برداشت، اخوت اور ہمدردی جیسے اعلیٰ انسانی اوصاف کو فروغ دینے اور معاشرے میں بھائی چارے اور انسانیت کے جذبے کو مضبوط بنانے کا عہد بھی کرنا چاہیے ۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ لیلۃ القدر کی بابرکت گھڑیوں میں پوری قوم کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کرے۔