ایران کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا

ایران کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا

گوجر خان(این این آئی)سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ایران ایک غیرت مند قوم ہے جو کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالے گی۔۔۔

اس لئے خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے امن کے قیام کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے جانے چاہئیں۔وہ دربارِ عالیہ فیض رساں بھنگالی شریف میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوس میں کسی بھی قسم کی لڑائی نہیں چاہتا، تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستانی افواج ملک کا دفاع کرنا بخوبی جانتی ہیں اور دشمن کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستان کی بہادر افواج ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور جو بھی ہمارے بچوں کو شہید کرے گا اسے اس کا جواب ملے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں