فلسطینیوں کو پھانسی ، قانون افسوسناک
لاہور (اے پی پی) چیئرمین علما کونسل پاکستان حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے نئے ظالمانہ قوانین نا قابل قبول ہیں،عالمی برادری نوٹس لے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔ طاہر محمود اشرفی نے مزیدکہا کہ ایک قابض و غاصب کس طرح اہل زمین پر قانون نافذ کرسکتا ہے ،اسلامی تعاون تنظیم ، اقوام متحدہ فوری طور پر اقدام اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک ایران اور عرب اسلامی ممالک کے درمیان امن مشن کو کامیاب بنائیں تا کہ اہل فلسطین کو ایک آزاد و خودمختار ریاست مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو پھانسی دینے کا قانون منظور کر لیا، یہ اقدام انتہائی افسوسناک ہے ،فلسطینیوں کے خلاف نئے قوانین اسرائیل کی بربریت کو ظاہر کرتے ہیں۔ گزشتہ 32دن سے مسجد الاقصیٰ بند ہے اور فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا اتحاد ہی موجودہ بحرانوں کا حل ہے ، عالمی برادری اسرائیل کے ظالمانہ قوانین کے خلاف آواز بلند کرے ، اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کو موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ مسلم دنیا ایران سے متعلق کشیدگی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات کرے ، پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کو امن کے لیے مل کر کردار ادا کرنا چاہیے ۔