17کروڑ رشوت ،متروکہ وقف املاک بورڈ کا ملاز م گرفتار
ڈپٹی سیکرٹری محمد اکرم نے 200پلاٹس کی لیز کے بدلے رشوت وصول کی لاہور کینٹ میں 751 اسکوائر یارڈ کا پلاٹ حاصل کیا، جعلی سیل ڈیڈ بنوائی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے 17 کروڑ روپے کی کرپشن میں ملوث متروکہ وقف املاک بورڈ( ETPB )کا ملازم گرفتار کر لیا ، ملزم محمد اکرم متروکہ وقف املاک بورڈ میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات تھا ،ملزم نے ایک شہری سے محکمہ کے 200 پلاٹس کی لیز کے بدلے 17 کروڑ روپے رشوت وصول کی تھی ،ملزم نے رشوت کی مد میں لاہور کینٹ میں 751 اسکوائر یارڈ کا پلاٹ بھی حاصل کیا ،کرپشن چھپانے کے لیے ملزم نے جعلی سیل ڈیڈ کا سہارا لیا، ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔