مراد سعید کی خالی نشست پر امیدواروں کے کاغذات آج سے جمع

 مراد سعید کی خالی نشست پر  امیدواروں کے کاغذات آج سے جمع

اسلام آباد ،پشاور(اے پی پی،آئی این پی )خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے سینیٹر مراد سعید کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج پیر سے شروع ، پولنگ 23 اپریل کو ہوگی۔

 الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق ابتدائی فہرست8اپریل کو جاری کی جائے گی،کاغذات کی جانچ پڑتال 10 اپریل ، کاغذات منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 13 اپریل تک دائرکی جاسکیں گی ،نظرثانی  شدہ فہرست 16 اپریل کو جاری ہوگی،کاغذات 17اپریل کو واپس لئے جاسکیں گے ، خالی ہونے والی جنرل نشست پر پولنگ 23 اپریل 2026 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کی عمارت میں ہوگی۔دریں اثناء تحریک انصاف کے امیدوار کا نام فائنل کرنے کیلئے قائم کر دہ پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی ہو نگے ، اعلامیے کے مطابق پارلیمانی بورڈ میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اورچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت دیگر رہنما شامل ہیں ، پارلیمانی بورڈ سینیٹ امیدوار کا نام فائنل کرے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں