اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو درخت کاٹنے سے روکدیا
ایکسپریس چوک سے آغا خان روڈ تک ہر قسم کے درختوں کی کٹائی روکنے کاحکم
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے سی ڈی اے کو وفاقی دارالحکومت کے اتا ترک ایونیو ایکسپریس چوک سے آغا خان روڈ تک ہر قسم کی درختوں کی کٹائی سے روکتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار ( باقی
عائشہ مظفر کے وکلا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالت کا حکم ہے سی ڈی اے اسلام آباد میں کسی قسم کے درختوں کی کٹائی نہیں کر سکتا، عدالتی حکم کے باوجود سی ڈی اے سڑکیں کشادہ کرنے کی آڑ میں درختوں کو کاٹ رہی ہے ، 55 سے زائد بڑے اور بیسیوں چھوٹے درخت اس پراجیکٹ کی وجہ سے کاٹے جائیں گے ۔ عدالت نے سی ڈی اے کو ہر قسم کے درختوں کی کٹائی سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کر کے فریقین سے جواب طلب کرلیا اور سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔