MBBS اور BDS کی خالی سیٹیں پُرکرنے کیلئے داخلے میں کمی

 MBBS اور BDS کی خالی سیٹیں پُرکرنے کیلئے داخلے میں کمی

ایڈمیشن ریگولیشنز 2025کے تحت مکمل ہونیوالے تمام داخلے درست قرار جامعات کو ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں ایک بار کیلئے 3 فیصد تک کمی کی اجازت

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پی ایم ڈی سی نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں خالی نشستوں کے معاملے کو حل کرنے کیلئے داخلہ کی شرح میں کمی کر دی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمیشن ریگولیشنز 2025 کے تحت مکمل ہونے والے تمام داخلوں اور عمل کو قانونی طورپر درست تسلیم کیا جائے گا جبکہ داخلہ دینے والی ایسی جامعات جہاں پہلے سے ہی اہل طلبہ موجود ہیں، انہیں خالی نشستیں پُر کرتے وقت ان طلبہ کو ترجیح دینا ہوگی، خاص طور پر نجی طبی اور دندان سازی کے اداروں میں اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر موجودہ پول میں طلبہ ختم ہو جائیں تو جامعات ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں ایک بار کیلئے 3 فیصد تک کمی کر سکتی ہیں، جس کے بعد ایم بی بی ایس کیلئے مطلوبہ شرح 52 فیصد اور بی ڈی ایس کیلئے 47 فیصد ہوگی۔ یہ رعایت صرف تعلیمی سیشن 26-2025 کی خالی نشستوں کیلئے ہوگی ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خالی نشستوں پر ہونے والے تمام داخلوں میں کسی بھی قسم کے اضافی یا غیر قانونی چارجز وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ ان ہدایات پر عملدرآمد کیلئے آخری تاریخ 15 اپریل مقرر کی گئی ہے اور تمام صوبائی محکمہ صحت و جامعات کو خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں