ایس آئی ایف سی کے اشتراک سے ایم 12 منصوبہ کا آغاز

ایس آئی ایف سی کے اشتراک سے ایم 12 منصوبہ کا آغاز

چھ رویہ شاہراہ کا منصوبہ سمبڑیال کو کھاریاں سے براہ راست منسلک کریگا منصوبے کی بدولت آمدورفت سہل ،صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، ماہرین

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) ایس آئی ایف سی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اشتراک سے ایم 12منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔ایم12 موٹروے منصوبہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے اختتامی مقام سمبڑیال کو کھاریاں سے 

 موثر اور براہِ راست طور پر منسلک کرے گا۔ چھ لین پر مشتمل یہ موٹروے علاقائی روابط کو مضبوط بناتے ہوئے سفر کو تیز، محفوظ اور سہل بنائے گی۔ ایم-12 موٹروے منصوبہ ، شمال-جنوب موٹروے نیٹ ورک کا اہم حصہ بن کر قومی رابطہ کاری کو مزید وسعت دے گا۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ملک بھر میں جدید انفراسٹرکچر اور رابطہ سازی کو فروغ مل رہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف مقامی سطح پر آمدورفت میں بہتری آئے گی بلکہ علاقائی تجارت اور صنعتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں