قیادت پرعالمی اعتمادقوم کیلئے فخر

 قیادت پرعالمی اعتمادقوم کیلئے فخر

ایبٹ آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے ممکنہ علاقائی جنگ کے خطرے کے ٹلنے کو پاکستان کے لیے خوشی،اعزاز اور وقار کا تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قیادت پر عالمی اعتماد قوم کے لیے باعث فخر ہے ۔

 میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈمارشل سیدعاصم منیر اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا ان کی محنت اورحکمت عملی نے تمام فریقوں کا اعتماد حاصل کیا جس کے نتیجے میں جنگ بندی ممکن ہوئی اور مذاکرات کا آغاز ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں