اسلام آباد ،راولپنڈی میں آج بھی عام تعطیل
اسلام آباد (آئی این پی )جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج بھی عام تعطیل ہوگی ۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق صرف ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے کھلے رہیں گے ۔ یاد رہے جڑواں شہروں میں جمعرات اور جمعہ کو بھی مقامی تعطیل تھی۔امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے باعث دونوں شہروں میں اس وقت سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔