نوشہرہ:پولیس کاافغان مہاجرین کیخلاف آپریشن،42گرفتار

نوشہرہ:پولیس کاافغان مہاجرین کیخلاف آپریشن،42گرفتار

کینٹ کلاتھ،باڑہ مارکیٹ،ہسپتال روڈ اوراکوڑہ خٹک میں گھرگھرتلاشی،دوکانیں سیل

نوشہرہ (نمائندہ دنیا)نوشہرہ کینٹ،رسالپور، آکوڑہ خٹک اور پبی میں افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا، آپریشن میں 42افغان مہاجرین کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلیے گئے ۔پولیس کی بھاری نفری نے نوشہر کینٹ کلاتھ مارکیٹ،ہسپتال روڈ ،باڑہ مارکیٹ، اکوڑہ خٹک میں گھر گھر تلاشی لی ۔درجنوں دوکانات سیل کردی گئیں۔ مختلف محلوں میں چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، جبکہ مزید کارروائیاں جاری ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات کے تحت اگلے کئی دن تک روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں