اربوں روپے کی ایرانی کرنسی سمگل کی کوشش ناکام، 9 ملزم گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اربوں روپے کی ایرانی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 3 خواتین سمیت 9 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں، برآمد کرنسی اور گاڑیوں کو قانونی کارروائی کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان سے کراچی آنے والی 2 کاروں کو روک کر ان کی تلاشی لی تو اس میں سے 236 بنڈل ایرانی کرنسی برآمد ہوئی جس کی مجموعی مالیت 29 ارب 69 کروڑ روپے بنتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے دونوں کاروں اور اسپیئر ویل میں کمال مہارت سے چھپائی گئی ایرانی کرنسی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزموں کی شناخت بھی کر لی گئی ہے۔