8افسر وں کے تقرر و تبادلے ، موسیٰ رضا ڈی جی فوڈتعینات

8افسر وں کے تقرر و تبادلے ، موسیٰ رضا ڈی جی فوڈتعینات

طاہر وٹو کا پی ڈی ایم اے تبادلہ منسوخ ، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر تبدیل ایس پی محمد عمران کو ڈی پی او بہاولنگر تعینات کردیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری

 لاہور(اپنے نامہ نگارسے ،کرائم رپورٹر )پنجاب میں مختلف محکموں کے 8افسر وں کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کو تبدیل کرکے ڈی جی لٹریسی تعینات کردیا جبکہ سید موسی رضا کو ان کی جگہ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اورحمیرا اکرم کو کمشنر پنجاب اوور سیز پاکستانی کمیشن لگا دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں محمد طاہر وٹو کا ڈی جی پی ڈی ایم اے تبادلہ منسوخ کرکے ان کی جگہ عمر جاوید کو تعیناتکر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق محمد طاہر وٹو کو ڈی جی پی ڈی ایم اے تعینات کیا گیا تھا مگر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ان کی خدمات لینے سے انکار کردیا تھا جس وجہ سے طاہر وٹو کے تبادلہ کے احکامات منسوخ کئے گئے۔

ادھر سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کو تبدیل کرکے ان کی خدمات وفا ق کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔ سی ٹی او لاہور نے بطور چیف ٹریفک پولیس افسر لاہور میں کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھجوایاتھا جس کے بعدچیف سیکرٹری پنجاب نے اطہر وحید کو پنجاب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کاحکم دے دیا ،،تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔علاوہ ازیں آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر ایس پی محمد عمران کو ڈی پی او بہاولنگر تعینات کر دیا گیا اور ان کے پیش روحافظ محمد کامران کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے ،آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں