سندھ:منکی پاکس کے 122مشتبہ کیس 9جاں بحق،لاہور میں 2 نئے مریض

سندھ:منکی پاکس کے 122مشتبہ کیس  9جاں بحق،لاہور میں 2 نئے مریض

کراچی ،لاہور(سٹاف رپورٹر،ہیلتھ رپورٹر )سندھ میں گزشتہ روز تک منکی پاکس کے مجموعی طور پر 122 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں سے 25 کیسز کی لیبارٹری سے تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 9 اموات سامنے آئی ہیں۔

اس دوران 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں ایک کراچی اور ایک خیرپور سے تعلق رکھتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر کیسز ضلع خیرپور سے رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں 18 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ۔محکمہ صحت نے عوام اور طبی عملے سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔لاہور سے ہیلتھ رپورٹر کے مطابق لاہور میں منکی پاکس کے 2 نئے مریضوں کی تصدیق ہو گئی۔میو ہسپتال میں زیر علاج 8 سالہ عطیہ ، 28 سالہ محمد عمران منکی پاکس میں مبتلا پائے گئے ۔ شہر میں رواں سال منکی پاکس کے 28 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں