ریٹائرڈ بھارتی فوجی افسر پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کے معترف

ریٹائرڈ بھارتی فوجی افسر پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کے معترف

پاکستان حالیہ جنگ میں مکمل غیر جانبدار موقف پر قائم، دونوں فریقوں کا اعتماد جیتا ثالثی میں فیلڈ مارشل کی قیادت اور صلاحیت کا اہم کردار:میجر جنرل (ر) یشپال مور

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی حتیٰ کہ بھارتی سابق فوجی افسران بھی پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کے معترف دکھائی دیتے ہیں۔ بھارتی فوج کے ریٹائرڈ میجر جنرل یشپال مور پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے گن گانے لگے ، انہوں نے کہا پاکستان کے ثالثی کے کردار میں فیلڈ مارشل کی قیادت اور صلاحیت نے اہم کردار ادا کیا، پاکستان نے حالیہ جنگ میںمکمل غیر جانبدار موقف کے ساتھ دونوں فریقوں کا اعتماد جیتا۔

پاکستان نے ایران پر حملوں اور ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کی شدید مذمت کی، اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل سفیر نے لبنان حملے پر بھی اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی، یشپال مور کا کہنا تھا بہترین اور متوازن حکمت عملی پاکستان کو سعودی عرب اور چین کے ساتھ بہترین تعلقات میں مدد دے رہی ہے ۔ عالمی ماہرین کے مطابق گودی میڈیا کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور فیک نیوز کے باوجود سابق بھارتی فوجی افسر نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کیا جو مودی کے خود ساختہ دعوؤں پر طمانچہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں