بلاول آئندہ ہفتے جنوبی پنجاب کا دورہ کرینگے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا آئندہ ہفتے جنوبی پنجاب کا دورہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور ڈیرہ غازی خان میں سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔