اسحاق ڈار کی انطالیہ میں آذربائیجانی اور مصری ہم منصب سے ملاقات

 اسحاق ڈار کی انطالیہ میں آذربائیجانی  اور مصری ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیحون بیراموف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال پر مفید تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی ملاقات کی۔ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں پاکستان اور مصر کے تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کیا گیا۔ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق رہنمائوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں