پاکستان کا متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر قرض واپس

پاکستان کا متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر قرض واپس

مکمل ادائیگی کے باوجود ملکی زرمبادلہ ذخائر پر فرق نہیں پڑے گا:سٹیٹ بینک

اسلام آباد (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کو 2 ارب ڈالر کا قرض واپس کر دیا۔ترجمان سٹیٹ بینک نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کی تصدیق کردی ، سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو 23 اپریل کو یو اے ای کو مزید ڈیڑھ ارب ڈالر ادا کرنے ہیں،یو اے ای کو مکمل ادائیگی کے باوجود ملکی زرمبادلہ ذخائر پر فرق نہیں پڑے گا، بیرونی ادائیگی کا انتظام موجود ہے ۔ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی جانب سے سیف ڈیپازٹ کے طور پر پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع تھی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے پاکستان سے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا ۔ ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا، اس رقم کو متحدہ عرب امارات پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہاتھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر دو مہینے کیلئے رول اوور کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو تین روز قبل ہی سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں، پاکستان نے یورو بانڈز کی فروخت سے بھی ایک روز قبل 500 ملین ڈالر حاصل کئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں