سوات سمیت پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے 2 جھٹکے

سوات سمیت پختونخوا کے مختلف  علاقوں میں زلزلے کے 2 جھٹکے

سوات(این این آئی)ضلع سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جس کی زیرِ زمین گہرائی 199 کلومیٹر تھی جبکہ دوسرے زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،دونوں بار زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں