ٹرمپ کی شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف سے پاکستان کی اہمیت واضح:میئر لندن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرت پر وزیراعظم شہباز شریف تعریف کے مستحق ہیں، امن کے قیام کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے غیرمعمولی قیادت کا مظاہرہ کیا۔
میئر لندن نے ٹریفالگر اسکوائر پر وساکھی کی تقریب میں صحافی سے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکی نائب صدر کا پاکستان جانا شہباز شریف کا کریڈٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران امریکا جنگ بندی مستقل ہو، سفارتکاری انتہائی اہم ہے ، تنازعات خوش اسلوبی اور پُرامن طریقے سے حل ہونے چاہئیں۔ مزید کہا کہ ٹرمپ کم ہی کسی کی تعریف کرتے ہیں، ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف سے پاکستان کی اہمیت واضح ہوتی ہے ۔