روڈ ٹو مکہ:اسلام آباد سے پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

 روڈ ٹو مکہ:اسلام آباد سے پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

وزیر مذہبی امور سعودی ڈپٹی ہیڈ مشن نے 270عازمین حج کو رخصت کیا

 اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )وفاقی دارالحکو مت سے سال 2026 کے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ، اسلام آباد سے "رو ڈ ٹو مکہ" منصوبے کے تحت پہلی حج پرواز 270 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ پہنچ گئی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سعودی ڈپٹی ہیڈ مشن محمد ال علی، جوائنٹ سیکرٹری حج محمد بخش سانگی نے عازمین حج کو رخصت کیا ۔وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے بہترین سہولیات کی فراہمی و تعاون پر خادم حرمین شریفین، ولی عہد محمد بن سلمان، سعودی وزیر حج عمرہ ڈاکٹر توفیق بن ربیعہ اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ سردار یوسف کا سعودی ویژن 2030 اور وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مثالی تعاون سے حج انتظامات مکمل ہوئے ،اس سہولت سے عازمین براہ راست اپنی رہائش گاہوں تک پہنچ سکیں گے ۔اسلام آباد سے 36 ہزار، کراچی سے 29,800 عازمین مستفید ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں