شہید خاتون اہلکار کے شوہر پہلے ہی وطن پر قربان ہو چکے :وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (دنیا نیوز)وزیرا علٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پہلی خاتون پولیس کانسٹیبل ملک ناز نے بہادری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
وزیراعلیٰنے کہا کہ ملک ناز کی قربانی اس لئے بھی عظیم ہے کہ ان کے شوہر عبدالغنی بھی پہلے ہی وطن پر قربان ہو چکے ہیں، حکومتِ بلوچستان اس مشکل گھڑی میں ان کے بچوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سرپرستی کو اپنا فرض سمجھتی ہے ۔