فراڈیا اٹلی کیلئے 21لاکھ لیکر شہری کو عمرے پر لے گیا
بشیر اور بیٹا باہر بھیجنے کے نام پر بھاری رقم لیتے ہیں،وکیل ایف آئی آے ملزم پر کئی مقدمات درج ، ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت خارج کر دی
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہورہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نے شہریوں کو بیرون ممالک بھجوا نے کے کیس میں ملزم بشیر کی درخواست ضمانت خارج کر دی،وکیل ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ مدعی نے اٹلی جانے کے لئے ملزم بشیر کو21لاکھ روپے دیئے ،ملزم شہری کو اٹلی کے بجائے عمرے کے ویزے پر سعودی عرب لے گیا اور رقم ہڑپ گیا، انہوں نے بتایا کہ ملزم بیٹے کیساتھ ملکر سادہ لوح لوگوں کو باہر بھیجنے کے نام پر بڑی رقم بٹورتا ہے ،ملزم پر پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں،عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔