امریکا ایران امن کی راہ اختیار کریں

امریکا ایران امن کی راہ اختیار کریں

لاہور (سیاسی نمائندہ) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہرمحمود اشرفی نے امریکی ، ایرانی صدور اورایرانی رہبر اعلٰی سے اپیل کی کہ وہ امن اور مذاکرات کی راہ اختیار کریں اور اسلام آباد میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جائے۔۔۔

 اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا کی توجہ پاکستان کی جانب مرکوز ہے ، لہٰذا تلخ بیانات اور اقدامات سے گریز کیا جائے تاکہ امن کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو، حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ امن کے خواہاں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنااور دعاگو رہنا چاہیے کہ مذاکرات کامیاب ہوں، انہوں نے کہا کہ لبنان، فلسطین سے کشمیر تک امن کا راستہ مذاکرات اور سنجیدہ کوششوں سے ہی نکل سکتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں