ڈی ایس پی ٹوبہ ٹیک سنگھ اسلام آباد میں دوران سپیشل ڈیوٹی دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں سپیشل ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آفتاب احمد کو دوران ڈیوٹی دل کی تکلیف کے باعث پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کرگئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آفتاب احمد ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات تھے اورسپیشل ڈیوٹی پر اسلام آباد آئے ہوئے تھے ۔آفتاب احمد کی میت ان کے گاؤں رجانہ کے نواحی چک نمبر26 بھجوا دی گئی ہے ۔ دریں اثنا ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر آفتاب احمد صدیقی کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ادا کر دی گئی، جس میں اعلیٰ پولیس و سول حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ میں آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا، ڈی پی او جھنگ ساجد حسین، ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیشن جج محمود ہارون خان، ایس پی ہیڈکوارٹر اسلام آباد شمس الدین بھٹی، ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ فضل عباس سمیت سینئر پولیس افسران، اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔