9 مئی :سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

9 مئی :سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

ہائیکورٹ میں یاسمین راشد ، اعجاز چودھری کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر تھیں انسداد دہشت گردی عدالت میں جیل ٹرائل کی سماعت بھی بغیر کارروائی ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہوگئی،ذاتی وجوہات کی بناء پر سپیشل پراسیکیوٹر منیر احمد بھٹی نے پیروی کرنے سے معذرت کرلی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے موقف اپنایا کہ حکومت سے پیروی بارے ہدایات لینی ہیں، مہلت دی جائے ،عدالت کے روبرو پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر تھیں، علاوہ ازیں عمر سرفراز چیمہ اور افضال عظیم پاہٹ ودیگررہنماؤں کی سزا معطلی کیلئے دائر درخواستوں پر بھی پیش رفت نہ ہو سکی۔

جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بریت کیخلاف دائر حکومتی اپیل پربھی کارروائی نہ ہوسکی ۔دوسری طرف انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کی مصروفیات کی وجہ سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں اعجاز چودھری ،میاں محمود الرشید ،ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر کے جیل ٹرائل کی سماعت بھی بغیر کارروائی 27 اپریل تک ملتوی ہوگئی، عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر کے بیان پر جرح کیلئے وکلا کو طلب کر رکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں