پاکستان ، ایتھوپیا کا سیاحتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

 پاکستان ، ایتھوپیا کا سیاحتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

وزیر تجارت اور ایتھوپیاکے سفیرکی ملاقات ، کاروباری فورم کے انعقاد کی تجویز

 اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیرڈاکٹر عمیر حسین اوبا نے ملاقات کی جس میں پاکستان ، ایتھوپیا کے درمیان سیاحتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا،فریقین نے پاکستان ایتھوپیا تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اس مصروفیت کو عملی، نتائج پر مبنی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں ایک کثیر ملکی کاروباری فورم کے انعقاد کی تجویز پیش کی جس میں مشرقی افریقی ممالک کو پاکستان کی صنعتی صلاحیتوں کا خود مشاہدہ کرنے کی دعوت دی گئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ براہ راست نمائش سے پاکستان کے بارے میں عالمی تاثرات کو نئی شکل دینے میں مدد ملے گی اور نئی تجارتی اور سرمایہ کاری کی شراکت کو کھولنے میں مدد ملے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں