عثمان بزدار کی یوسف رضا گیلانی کیساتھ تصاویرپر دل ٹوٹ گیا عمران کو بھی افسوس ہوگا،شہبازگل

عثمان بزدار کی یوسف رضا گیلانی  کیساتھ تصاویرپر دل ٹوٹ گیا  عمران کو بھی افسوس ہوگا،شہبازگل

لاہور(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی گاڑی ڈرائیوکرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عثمان بزدار کی حرکت سے دل ٹوٹا ہے۔۔۔

 عمران خان کو بھی بے حد افسوس ہوگا، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں پی ٹی آئی دور حکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر براجمان رہنے والے عثمان بزدار یوسف رضا گیلانی کی گاڑی ڈرائیو  کرتے نظر آ رہے ہیں ، ایک اور تصویر میں وہ یوسف رضا گیلانی، فیصل کریم کنڈی و دیگر رہنماؤ ں کے ہمراہ کھڑے مسکراتے دکھائی دیئے ،شہباز گل نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کی حرکت سے بہت افسوس ہوا ہے ، اس حرکت کا جب عمران خان کو پتہ چلے گا تو عمران خان کو بھی بے حد افسوس ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں