مشرق وسطیٰ کشیدگی:مہنگائی میں اضافہ کا خدشہ ہے ،احسن اقبال

مشرق وسطیٰ کشیدگی:مہنگائی میں اضافہ کا خدشہ ہے ،احسن اقبال

پاکستان کی معیشت رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران مستحکم رہی ،وفاقی وزیر تنازعات کا حل مذاکرات اور لچک سے ہی ممکن،ترقیاتی رپورٹ کے اجرا پر خطاب

 اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کا اجراء کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کے باوجود رپورٹ کے اجراء میں کوئی تعطل نہیں آنے دیا گیا اور اسے بروقت جاری کیا گیا۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے جس سے مہنگائی میں اضافے اور عالمی معاشی نمو میں کمی کا خدشہ ہے ، میڈیا سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پیچیدہ عالمی تنازعات کا حل مذاکرات اور باہمی لچک سے ہی ممکن ہے اور پاکستان کی ثالثی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

پاکستان کی معیشت رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران مستحکم رہی ہے جس میں مہنگائی کم ہو کر 5.5 فیصد جبکہ معاشی شرح نمو 3.8 فیصد تک پہنچ گئی، صنعتی شعبے میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.9 فیصد اضافہ ریکارڈ  کیا گیا ہے ۔ ایف بی آر کی محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا اور ترسیلات زر 30.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، برآمدات اور خدمات کے شعبے میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ میں استحکام برقرار رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں