خیبرپختونخوا اسمبلی:اسلام آباد امن ڈائیلاگ کی حمایت میں متفقہ قرارداد منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی:اسلام آباد  امن ڈائیلاگ کی حمایت میں  متفقہ قرارداد منظور

پشاور (اے پی پی)خیبرپختونخوا اسمبلی نے اسلام آباد امن ڈائیلاگ کی حمایت میں اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ یہ مشترکہ قراردادرکن صوبائی اسمبلی شیرعلی آفریدی نے ایوان میں پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ امن، استحکام اور علاقائی تعاون پاکستان کی طویل المدتی سلامتی، پائیدار ترقی اور عالمی سطح پر بہتر مقام کے لیے ناگزیر ہیں۔قرارداد میں سابق وزیراعظم عمران خان کی خارجہ پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے ہمیشہ مکالمے ، سفارتی روابط اور پرامن بقائے باہمی پر مبنی پالیسی کی وکالت کی۔ قرار داد یہ واضح کیا گیا کہ پاکستان کو تنازعات کا حصہ بننے کی بجائے امن کا شراکت دار رہنا چاہیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں