عالمی قیمتیں، سپلائی چین کو خطرات مہنگائی مزید بڑھے گی:وزارت خزانہ

عالمی قیمتیں، سپلائی چین کو خطرات  مہنگائی مزید بڑھے گی:وزارت خزانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)وفاقی وزارت خزانہ نے مہنگائی میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مہنگائی کی شرح 8 سے 9 فیصد رہے گی۔

 جاری ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ میں سپلائی چین میں خلل مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا تاہم جیو پولیٹیکل غیر یقینی صورتحال کے باوجود معیشت مستحکم اور لارج سکیل مینوفیکچرنگ گروتھ برقرار ہے ، آٹو سیکٹر میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نان ٹیکس ریونیو میں سات اعشاریہ سات فیصد اور سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 8 اعشاریہ دو فیصد نمایاں اضافہ ہوا۔ مزید بتایا گیا کہ سیمنٹ کی پیداوار میں اضافے اور مقامی طلب میں بہتری کے اشارے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں