وفاقی آئینی عدالت :15شوگر ملز کی ایکسپورٹ سبسڈی اپیل سماعت کیلئے مقرر

  وفاقی آئینی عدالت :15شوگر ملز کی ایکسپورٹ سبسڈی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت میں شوگر ملز کی جانب سے ایکسپورٹ سبسڈی کے حصول سے متعلق دائر اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔۔۔

 15 شوگر ملز کی اپیل 7 مئی کو سماعت کے لئے مقرر کی گئی ہے، جس کے لئے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ درخواست گزار شوگر ملز نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں عدالت نے ایکسپورٹ سبسڈی کے اجرا کو پالیسی معاملہ قرار دیتے ہوئے درخواستیں خارج کر دی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں