بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر کی ملاقات
کراچی(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،پی پی پی سکھر کے جنرل سیکرٹری ویرم خان مہر، راہول رائے کوہستانی، پی پی پی گلگت بلتستان کے رہنما جعفر ابرار ،سکردو کے صدر بشارت ظہیر نے بلاول ہاؤس میں الگ الگ ملاقات کی۔
بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ملاقات میں سندھ کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔پی پی پی سکھر کے جنرل سیکرٹری ویرم خان مہر نے راہول رائے کوہستانی کے ہمراہ ملاقات میں سکھر کی سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر بات چیت کی۔پی پی پی گلگت بلتستان کے رہنما جعفر ابرار نے ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی کو آنے والے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں آگاہ کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی اسکردو کے صدر بشارت ظہیر نے ملاقات میں آنے والے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں بریفنگ دی۔