وزیر پٹرولیم سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، کثیرالجہتی تعاون پر اتفاق

  وزیر پٹرولیم سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، کثیرالجہتی تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(نامہ نگار،آئی این پی)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران پاکستان اور ایران کے مابین کثیرالجہتی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ، پٹرولیم ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق ایرانی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے حکومتِ پاکستان اور عوام کے تعمیری کردار پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں،وفاقی وزیر نے ایرانی سفیر کے خیالات کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے میں امن کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں