بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے مزید2 کیسز رپورٹ
اسلام آباد(دنیا نیوز)خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے مزید2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد3 ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے دونوں بچوں میں وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے ، متاثرین میں 5 ماہ کا ایک بچہ اور 2 سال کی ایک بچی شامل ہیں۔اس سے قبل رواں سال کا پہلا پولیو کیس سندھ کے ضلع سجاول میں سامنے آیا تھا۔ بنوں کی یونین کونسل جانی خیل اور شمالی وزیرستان کی یونین کونسل غریوم سے پولیو کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ، ان علاقوں میں سکیورٹی وجوہات اور امن و امان کی نازک صورتحال کے باعث باقاعدگی سے پولیو مہم نہیں چلائی جا سکی تھی ۔