سپر پاورز بھی آج پاکستان کی شکرگزار
لاہور( این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آج دنیا کی سپر پاورز بھی پاکستان کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔
بھارت شکست کے باوجود اب بھی سازشوں میں مصروف ہے ۔اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا کہ بھارت افغانستان کی سر زمین کو پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال کر رہا ہے تاہم پاکستانی قوم اور سکیورٹی ادارے دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔