فارن فنڈنگ :بانی پی ٹی آئی و دیگر کیخلاف کیس کی سماعت آج

 فارن فنڈنگ :بانی پی ٹی آئی  و دیگر کیخلاف کیس کی سماعت آج

اسلام آباد (آن لائن)بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی و دیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت آج (پیر کو) ہوگی۔ چالان جمع کروانے بارے بھی حتمی معاملات سامنے آسکیں گے ۔

دوسری جانب سابقہ سماعت پر انکشاف کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے چیٹ جی پی ٹی سے معاونت لینے کا تذکرہ کیا۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت 20 مئی کوہوگی عدالت پہلے ہی سلمان صفدرکودلائل کے لیے آخری موقع دے چکی ہے ۔سابقہ سماعت پر چیف جسٹس نے آخری موقع دیاتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں