کوئٹہ:کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی،35افراد جھلس گئے
ریلیف کمشنر ، ڈپٹی کمشنر مستونگ، ونگ کمانڈر،اسسٹنٹ کمشنر بھی معمولی زخمی شدید زخمی شیخ زید ہسپتال سے سول ہسپتال کوئٹہ اور بی ایم سی برن یونٹ منتقل
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)کوئٹہ کے علاقے لک پاس میں کسٹم ویئر ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی اور دھماکوں سے 35 افراد جھلس گئے ، آتشزدگی کے نتیجے میں ایل پی جی بوزر اور گیس سلنڈرز کے متعدد دھماکے ہوئے ، 30 ریسکیورز، 13 ایمبولینسز نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد شدید زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ اور بی ایم سی برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے ۔فیلڈ اسیسمنٹ کے دوران ایک بڑے دھماکے کے نتیجے میں ریلیف کمشنر ، ڈپٹی کمشنر مستونگ، ونگ کمانڈر اور اسسٹنٹ کمشنر سریاب بھی معمولی زخمی ہوگئے ۔