56ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے
اسلام آباد،مکہ مکرمہ(آن لائن)وزارت مذہبی امورنے پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب آمد بارے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے جنکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان سے مزید4077 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ۔
سرکاری کوٹے کا 47 فیصدحصہ حجاز مقدس پہنچ چکا ہے ۔ترجمان وزارت کے مطابق سعودیہ میں موجود پاکستانی عازمین کی کل تعداد 56272 ہو گئی، 80 فیصدمکہ اور20 فیصد مدینہ میں موجود ہیں۔عازمین کی خدمت اور رہنمائی کیلئے 1259خدام الحجاج اور معاونین عملہ تعینات ہے ، میڈیکل/تکنیکی عملے کی تعداد 438 سے بڑھ کر 467 ہو گئی، مکہ آنیوالے عازمین کی شرح کے تناسب سے بسوں کی تعداد بھی 230 سے بڑھا کر 245 کر دی گئی ہے ۔