پٹرول مہنگا،الیکٹرک بائیکس اور سکوٹیز کی طلب بڑھ گئی
لاہور(این این آئی)پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں الیکٹرک بائیکس اور سکوٹیز کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
جبکہ مارکیٹ میں بعض ماڈلز کی قلت کے سبب اون منی بھی وصول کی جانے لگی ہے ،رپورٹس کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی تیل بحران کے اثرات پاکستانی آٹو سیکٹر پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔ اسی تناظر میں ملک کی معروف ٹریکٹر ساز کمپنی نے الیکٹرک بائیک کی تیاری کے امکانات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے ۔