صدر زرداری کے استعفے کی خبر پروپیگنڈا

 صدر زرداری کے استعفے کی خبر پروپیگنڈا

سکھر(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سینئر سیاستدان خورشید احمد شاہ نے صدر زرداری کے عہدہ چھوڑنے اور استعفے کی خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

انہوں کہا کہ جب تک میڈیا کے بادشاہ لوگ ہیں تب تک کبھی زرداری ،کبھی خورشید شاہ تو کبھی کسی اور کے جانے کی خبریں چلتی رہیں گی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر خاموش نہیں بیٹھی ، پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں خطے میں سب سے کم لیکن لیوی بہت زیادہ ہے ، حکومت پٹرول سستا نہیں کرسکتی لیکن لیوی تو کم کرسکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں